فارسٹ ڈویژن چیچہ وطنی کے زیر اہتمام ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی چاندنی چوک میں پودے لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

Spread the love


انچارج پٹرولنگ پولیس چوکی سب انسپکٹر علی عمران رینج آفیسر فارسٹ چیچہ وطنی محمد اویس خان سیاسی و سماجی کارکن مہر ظفر علی کاٹھیا نے پودا لگا کر مہم کا باقائدہ آغاز کیا گیا

ہڑپہ(چوہدری اصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق فارسٹ ڈویژن چیچہ وطنی کے زیر اہتمام پٹرولنگ پولیس چوکی چاندنی چوک میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا اس تقریب میں چوکی انچارج سب انسپکٹر علی عمران رینج آفیسر فارسٹ ڈویژن چیچہ وطنی محمد اویس خان سیاسی و سماجی کارکن مہر ظفر علی کاٹھیا۔فاروق بھٹی۔مجاہد حسین فارسٹ آفیسر۔نذر محمد فارسٹ آفیسر۔محمد اکرم فارسٹ آفیسر۔سمیت دیگر سیاسی و سماجی کارکنان کے ساتھ ساتھ پٹرولنگ پولیس چوکی چاندنی چوک کے اہلکاران و مقامی لوگوں نے بھر پور شرکت کی رینج آفیسر محمد اویس خان اور سب انسپکٹر علی عمران نے اپنے پیغام میں کہا کہ درختوں کو لگانا بلکل ایسے ہی ہے جیسے انسان نے اپنی لینے کے لیے آسانیاں پیدا کرلی درخت ہمارے لیے بڑی ہی اہمیت کے حامل ہیں یہ ماحول دوست ہیں ایک درخت 36 بچوں کی اکسیجن ہے جتنے زیادہ درخت لگائیں گے اتنا ہی ملک میں سرسبزہ ہوگا جتنی زیادہ ہریالی ہوگی اتنی ہی زیادہ ملک میں خوشحالی ہوگی جتنے ہوں گے درخت کثیر ملک اتنا ہی ہوگا امیر اس لیے فارسٹ ڈویژن چیچہ وطنی حلقہ بھر میں مون سون شجر کاری مہم کے نتیجہ میں ناصرف لوگوں کو پودے فراہم کرے گا بلکہ اس مہم کوکامیاب بنانے کے لیے پودے بھی لگائے جارہے ہیں تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی ملک کی خوشحالی اور منعقدہ تقریب کے اغراض ومقاصد کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئ اور راہ گیروں میں پودے بھی تقسیم کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں