وزیرآباد(نامہ نگار) محرر پر بہیمانہ تشدد کی انکوائری مکمل، معطلی کے بعد چار بااثر کانسٹیبلان نوکری سے فارغ، عوامی حلقوں کا اعلی افسران کو خراج تحسین،ڈسپلن کی خلاف ورزی سینئرز سے بدتمیزی کرنے والے گندے انڈوں کو محکمہ سے نکال باہر کیا جائے گا،سی پی او گوجرانوالہ۔تھانہ علی پور چٹھہ میں 10جون کو بااثر کانسٹیبلان گروہ بلال چٹھہ،ضرغام حسن چٹھہ، فاروق بھٹی،سجاد اسلم خاں نے نواحی رسولنگر سے نوید گن مین اڈہ ویگن کی لائسنسی رائفل غیرقانونی قرار دیکر تھانہ علی پور چٹھہ میں بند کردیا۔سابقہ یوسی چیئرمین رانا اورنگزیب نے اس وقت کے ایس ایچ او محمود الحسن کو قانونی لائسنس پیش کرنے پر مذکورہ گن مین کو ایس ایچ او نے رہا کر دیا تھا۔ جس پر بااثر کانسٹیبلان نے ملزم چھوڑنے پر محرر تھانہ محمد رشید کو تھپڑوں، مکوں، گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ جس کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سی پی او گوجرانوالہ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری رپورٹ کرنے کا حکم دیا اور کانسٹیبلان کو معطل کر کے کلوز لائن کردیا جبکہ ایس ایچ او محمود الحسن کی نااہلی اور نظم و ضبط کی کمزوری پر معطل کردیا۔ مزکورہ کانسٹیبلان کو شوکاز نوٹس جاری کیئے گئے اور وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔انکوائری میں لکھا گیا ہے کہ مزکورہ کانسٹیبلان نے رشوت ستانی کے شاخسانہ پر اپنے سینئر کو تھپڑ مارے جو کہ انتہائی ناقابل برداشت عمل ہے جبکہ یہ اکثر غیر حاضر رہ کر شہریوں کے لیے وبال بنے ہوئے تھے۔ رپورٹ پر سی پی او گوجرانوالہ نے چار کانسٹیبلان کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔ سی پی او کا کہنا تھا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی اور سینئر کے ساتھ بدتمیز افراد کو گندے انڈے کی طرح محکمہ سے نکال باہر کیا
