ماربل فیکٹری کا مالک اغوا،7 روز قبل لاپتہ ہونے والے صدیق کا کوئی سراغ نہ لگ سکا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) ماربل فیکٹری کا مالک اغوا،7 روز قبل لاپتہ ہونے والے صدیق کا کوئی سراغ نہ لگ سکا، کاروباری حلقوں میں تشویش۔ علی پور چٹھہ کے محلہ بہاولپورہ کے رہائشی محمد صدیق عرف سونی نے گوجرانوالہ روڈ پر ماربل فیکٹری میں 24 جولائی کو اپنے بھائی حسیب اللہ کے ہمراہ موجود تھا کہ شام کو کار سوار چار افراد کار سوار فیکٹری کے اندر آکر ماربل پسند کرنے لگ گئے۔کئی قسم کے بل بنواتے رہے۔ اسی دوران حسیب اللہ واپس گھر آ گیا جبکہ محمد صدیق فیکٹری سے واپس نہ آسکا۔صبح جب فیکٹری آکر دیکھا گیا تو آفس کا اے سی چل رہا تھا درواز کھلا تھاجبکہ فیکٹری مالک محمد صدیق المعروف سونی پراسرار طور پر غائب تھا۔ والد نے پولیس تھانہ علی پورچٹھہ کو تحریری طور پر درخواست دے دی ہے۔مغوی کے والد نے نگران وزیراعلی پنجاب سے انسانیت کے نام پر اپیل کی ہے کہ میرے بیٹے کو بازیاب کروایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں