وزیراعظم سے محسن نقوی کا ٹیلیفونک رابطہ، رضوانہ تشدد معاملے پر بات چیت۔

Spread the love

وزیراعظم نے وزیر اعلی پنجاب کو مظلوم خاندان کی ہر ممکن مدد اور فوری انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں گھریلو ملازمہ بچی رضوانہ پر تشدد کیس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔محسن نقوی نے وزیراعظم کو بتایا کہ متاثرہ بچی کے والدین نے ملاقات میں انصاف اور مدد کی اپیل کی ہے، وزیراعلی پنجاب نے بچی کی صحت اور علاج معالجے سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی پنجاب کو مظلوم خاندان کی ہر ممکن مدد اور فوری انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں