
جہلم(اختر شاہ عارف)سی ڈی سی (کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل)رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج کمیٹی روم المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے کی۔دیگر شرکاء میں چوہدری جاوید اقبال پیٹرن سی ڈی سی،سیدہ شاہدہ شاہ،محمد ارشد احمد مرزا،ارشد محمود مبارک،شاہد جلیل سیٹھی،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،محمد امین میر،احسان شاکر،محمد احمد جمیل ایس وی پی ریجنل چیف اےکےبی ایل جہلم،سید اختر علی شاہ اور آفس سیکرٹری راجہ توقیر احمد شامل تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے حاصل کی ۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔ اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام مرحومین اور شہداء کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔جبکہ تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی طور پر دعا مانگی گئی۔جنرل سیکرٹری سی ڈی سی شاہد جلیل سیٹھی نے گزشتہ ماہانہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری سی ڈی سی کرنل (ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔گزشتہ ماہ “سایہ ہوم”میں عبدالستار ایدھی کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کرنل(ر) محمد عبید مرزا نےاس پروگرام کو انتہائی کامیاب پروگرام قرار دیا۔اس اجلاس میں سی ڈی سی کے لیڈیز ونگ اور یوتھ ونگ کے حوالے سے بھی ایک تفصیلی جائزہ لے کر ان کو بھر پور انداز میں فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
سی ڈی سی المرکزجہلم نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی یہ فیصلہ کیا ۔کہ اس سال بھی14-اگست یومِ آزادی انتہائی شایان شان اور پوری شان و شوکت سے طریقے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر ایک رنگارنگ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا ۔جس میں بچے ملی نغمے پڑھیں گےاور تقاریر کریں گے۔اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے یہ طے پایا گیا۔کہ حال ہی میں القاسم انسٹیٹیوٹ برائے سپیشل بچگان کی وہ بچیاں جو اولمپک کھیلوں میں میڈلز لے کر آئی ہیں۔ان کو تعریفی اسناداور نقد انعامات دیئے جائیں گے۔ جبکہ تحصیل جہلم کی سطح پر میٹرک میں نمایاں نمبرز حاصل کرنے والی ایک طالبہ اور ایک طالب علم کو شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔ھس جے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔
