شہبازشریف اور زرداری کا آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیراعظم کی تقرری پر اتفاق۔

Spread the love

اس کے علاوہ نگران سیٹ اپ کی تشکیل کا معاملہ جلد نمٹانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

 اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نگران وزیراعظم کے معاملے پرمتحرک ہوگئے،سابق صدرآصف زرداری اورنوازشریف سے رابطہ ہوا ہے۔میڈیا کے مطابق شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان نگران وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں اورنگران سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی۔ دونوں میں آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیراعظم کے تقررکا عمل مکمل کرنے پراتفاق کیا گیا۔نوازشریف اور آصف زرداری نے تمام نام اتحادیوں کے سامنے پیش رکھنے پراتفاق کیا ہے۔اس کے علاوہ نگران سیٹ اپ کی تشکیل کا معاملہ جلد نمٹانے پربھی اتفاق کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں