صفدر باغی کا شہری پر جسمانی تشدد اور غیر اخلاقی وائرل ویڈیو کے شدید مذمت

Spread the love

صوبائی حکومت اور ائی جی خیبر پختون خواہ مجرمان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ

یورپ(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر عامر عرف عامر تہکالے کی پشاور پولیس افسران کو گالم گلوچ نشے کی حالات میں دینے کی وڈیو وائرل ہوئی تھی اور اسکے بعد تہکال پولیس اسٹیشن انچارج بمعہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ انہوں نے عامر عرف عامر تہکالے کو گرفتار کرکے جسمانی تشدد اور انکی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ سے اور سپریم کورٹ چیف جسٹس آف پاکستان سے اس افسوناک واقع پر از خود نوٹس لیا جائے۔تا کہ آئندہ کسی بھی شخص کی انسانی حقوق کی تزلیل نہ کی جاسکے پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی کا ڈائیریکٹر جنرل لاء اینڈ ہیومن رائٹس آف پاکستان اور وزیراعظم عمران خان صاحب سے اس افسوناک واقع پر نوٹس لینے کے ساتھ فلفور ایکشن لینے کی اپیل کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اگر بروقت صاف شفاف انکوئری اور پسے پشت چھپے ہوئے زمہ داران کو بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں نا لایا گیا تو خداناخواستہ یہ معاملہ مزید خطرناک حالات تک طول لے سکتا ہے جس سے غیر ملکی قوتوں کو تقویت اور پختونوں کے دلوں میں پولیس کے خلاف نفرت ڈالنے کا بیج بویا جا رہا ہے جو کہ اچھی بات نہیں خیبر پختونخوا اور بالخصوص پشاور کی غیور پختون قوم سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ اشتعال انگیزی اور فتنوں سے بچ کر رہے یہ صوبہ خیبر پختونخوا یہ پشاور اور اسکی پولیس بمعہ عامر عرف عامر تہکالے ہمارے بھائی ہیں۔لیکن بیرونی و اندرونی ملک دشمن عناصر سے ہم سب نے ملکر اس وطن عزیز اور صوبے خیبر پختونخوا کو بچانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے قوانین اور قانون کے تحت صاف و شفاف میرٹ پر تحقیقات کی جائے اور اس واقع میں مرتکب پولیس افسر و اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شق نہیں کہ ماضی اور حال میں خیبر پختونخوا کی پولیس نے ماضی کی دھشتگردی میں بیش بہہ جانی قربانیاں وطن عزیز اور اس عظیم خیبر پختونخوا کی پاک مٹی کی حفاظت کے لئے ان بہادر دلیر پولیس آفیسرز اور اہلکاروں نے اپنی جانوں اور لہو کے نظرانے پیش کیا ہم انکی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔لیکن اس افسوناک واقع میں جو بھی پولیس افسر یا اہلکار ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کسی بھی سرکاری و نیم سرکاری افیسر، پولیس یا عام آدمی کو انسانی حقوق و قانون کی پامالی نہیں کرنے دینے چاہیے۔ پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے کہا کہ اب وقت کا تقاضا ہے کہ صوبائی حکومت عملی ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے خیبر پختونخوا پولیس قانون میں مزید بہترین ریفارمز کی جائیں تاکہ پولیس کے ساتھ عوام کو بھی انصاف کی سہولت یقینی ہونے کے ساتھ عوام کی عزت احترام کی پامالی نہ ہو اور عوام الناس کو بھی قانونی کی بالادستی پر عمل پیرا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت وقت کی زمہ داری ہے کہ ریاست میں رہنے والے عام شہری کو مکمل انصاف کے ساتھ انسانی حقوق کی بنیادی سہولتوں کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ ایسے چند غیر زمہ دار پولیس افسر یا اہلکاروں کی وجہ سے تمام خیبر پختونخوا پولیس کو برا بھلا نہ کہا جائے چونکہ ہو معاشرے اور پولیس محکمے میں کام کرنے والے چند ایک غیر زمہ دار بد اخلاق افسر یا سپاہی کی وجہ سے پورے محکمے کو برا بھلا کہنا غیر قانونی و غیر اخلاقی غیر معزیبانہ اور غیر زمہ دارنہ فعل ہے چونکہ یہی پولیس محکمے کے سپاہی اور آفیسرز ہمارے معاشرے اور عوام کے محافظ ہیں انکی بدولت ہم راتوں کو سکھ چین کی نیند سوتے ہیں اور دن کو پر سکون زندگی بسر کرتے ہیں۔لیکن عامر عرف عامر تہکالے کے اس افسوناک واقع سے چشم پوشی نہیں کی جا سکتی واقع میں ملوث افراد کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنا چاھیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں