ہارون رئیسانی کےانتقال سے بلوچستان کے عوام ایک بہادر نوجوان سے محروم ہو گئے۔معروف سوشل ورک
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر عائشہ اکبر نے کہا کہ ہارون رئیسانی اور میر برامداد لہڑی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ ہارون رئیسانی ایک بہادر، مخلص اور دلیر انسان تھے انکےانتقال سے بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ کے عوام ایک اچھے اور سچے لیڈر سےمحروم ہو گئے انکی بے لوث خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ معروف سماجی ورکر عائشہ اکبر نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ہارون رئیسانی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت نصیب فرمائے۔ یاد رہے کہ ہارون رئیسانی سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا بھتیجا تھا۔جو کوئٹہ سدابہار ٹرمینل کے قریب رئیسانی اور لہڑی قبائل کے درمیان تصادم میں شہید ہو گیا۔
