میئر کراچی سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر بھی بن گئے۔

Spread the love

مرتضیٰ وہاب سے قبل اولمپئن اصلاح الدین سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔

کراچی(نمائندہ وصال احمد)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر بھی بن گئے.سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں مرتضیٰ وہاب کو سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کا صدر بنانے کا فیصلہ ہوا.مجلس عاملہ کا اجلاس نائب صدر اولمپئن حنیف خان کی زیر صدارت ہوا جس میں شریک 18 ارکان نے متفقہ طور پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کا صدر بنانے کا فیصلہ کیا۔مرتضیٰ وہاب سے قبل اولمپئن اصلاح الدین سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر تھے.اولمپئن حنیف خان کا کہنا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی رضامندی سے انہیں سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی صدارت کا عہدہ دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں