جلاؤ گھیراؤ مقدمہ:یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں13دن کی توسیع۔

Spread the love

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد شیرپاوپل پر اداروں کیخلاف تقریر اور جلاو گھیراؤ کے کیس میں نامزد ہیں۔

لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انسداد دہتشگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر ڈاکڑ یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع کردی۔لاہور کی انسداد دہتشگردی میں عدالت کی جج عبہر گل خان نے شیر پاؤپل اداروں کیخلاف تقریر اورجلاؤ گھیراؤ  کے کیس کی سماعت کی،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 17 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا،پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔عدالت نے پولیس کو سابق وزیر کیخلاف جلد چالان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔واضح رہے کہ ڈاکڑ یاسمین راشد شیرپاؤپل پر اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کےکیس میں نامزد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں