ڈی آئی خان ، پولیس کا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ

Spread the love

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور گھر پر موجود نہیں تھے جس کے باعث کوئی گرفتاری نہ ہو سکی۔

ڈی آئی خان(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مقامی پولیس نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ موجود نہیں تھے جس کے باعث کوئی گرفتاری نہ ہوسکی۔میڈیا کے مطابق پولیس نے علی امین کے گھر سے سیلاب ریلیف، کورونا ریلیف کا سامان اور غلیلوں و ڈنڈوں کے تھیلے بھی برآمد کرلئے،پولیس علی امین کے گھر سے ریلیف کے سامان کے کئی ٹرک بھر کر لے گئی،علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل نگراں وزیر اعلی کو خط لکھا تھا جس میں وزیر اعلی پر کئی الزامات لگائے تھے.انہوں نے نگران وزیر اعلی اعظم خان کے خلاف عوام کو اکسایا اور دھمکیاں دی تھیں ، علی امین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارا ذاتی سامان لے گئی ہے جس کی رسیدیں موجود ہیں،تاہم پولیس کے مطابق یہ سرکاری ریلیف کا سامان ہے جو مقامی انتظامیہ نے غریب عوام کی امداد کیلئے جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں