ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ بس کی تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔
میکسیکو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق میکسیکو میں مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہو گئی.واقعے میں 17 افراد جان سے گئے، امریکی ریاست میکسیکو میں تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے 160فٹ گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 17افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے,جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ بس کی تیز رفتاری بتائی جارہی ہے،گزشتہ ماہ بھی میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں ایک بس حادثے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
