لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اور سیاسی قائدین کی مشاورت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل ایم ایس اور ہسپتال کے مسائل بارے احتجاجی دھرنا عرضی طور پر ختم کر دیا گیا.
لنڈی کوتل ہسپتال چوک میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میڈیکل سپرنٹنڈنٹ و درپیش مسائل کے خلاف احتجاجی دھرنا ختم کرنے بارے مزاکراتی ٹیم جن میں جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماء صاحبزادہ پیر محمد عمر بنوری، تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری ،جماعت اسلامی کے امیر سید مقتدر شاہ آفریدی، لنڈی کوتل خیبر سیاسی اتحاد کے صدر مرادحسین آفریدی اور دیگر مشران شامل تھے جنہوں نے دھرنا مشران کو یقین دلایا کہ لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے موجودہ صورتحال کو ٹھیک کرنے اور ایم ایس کے ساتھ مزکورہ تنازعہ کے حل کیلئے مزاکرات اور عملی اقدامات کریگی تاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو سکے.
