لنڈی کوتل سے امان علی شینواری
پاک افغان طورخم طورخم سرحدی گزرگاہ کچھ ہی دیر کے لئے بند کردیا گیا وجہ طورخم گیٹ پر مامور افغانستان فورسز اور پاکستان سیکورٹی فورسز کے درمیان مبینہ تلخ کلامی تھا جس کے باعث پاک افغان طورخم سرحدی گزرگاہ ہرقسم ٹریفک اور پیدل آمدورفت کے لئے دونوں اطراف سے بند کر دیاگیا اور بعدازاں افغان بارڈر حکام اور پاکستان سیکورٹی فورسز حکام کے درمیان کامیاب مزاکرات ہوئے اور طورخم بارڈر ہرقسم کے ٹریفک اور پیدل آمدورفت کے کھول دیا گیا اور دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی اور مسافروں کا آنا جانا شروع ہوگئی
زرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر ایک مزدور کار افغانستان کو چینی سمگل کررھے تھے کہ ایف سی اہلکار نے نجانے دیا جس پر افغان فورسز کے اہلکار جو گیٹ پر مامور تھے انہوں نے مان مانی کرکے سکیورٹی فورسز کے جوان کے ساتھ تلخ کلامی کی جس کے بناء پاک افغان طورخم بارڈر تقریباً ایک گھنٹے تک بند کردیا گیا.
