لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست یوم استحصال ریلی نکالی گئی

Spread the love

لنڈی کوتل ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست یوم استحصال ریلی نکالی گئی

ریلی میں ضلعی انتظامیہ لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر ارشاد علی مہمند، تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری، سابق اقلیتی ایم پی اے ویلسن وزیر، پولیس کے سب انسپکٹر اضغر شینواری، چیئرمین ولی محمد شینواری،چیئرمین حاجی شیر آفریدی کے علاوہ ٹی ایم اے اہلکاروں و دیگر نے شرکت کی . یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ریلی کے موقع پر تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے شرکاء نے کہاکہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر انڈیا کے مظالم کا نوٹس لے اور ان کو آزادی کا حق دیا جائے. یوم استحصال کشمیر ریلی کے اختتام پر ملک کے سلامتی اور کشمیری مسلمانوں کے آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں