اتحادی جماعتیں فیصلے کرلیں تاکہ کسی ”اور“ کو موقع فراہم نہ ہو: حافظ حسین احمد

Spread the love

آئینی مدت میں انتخابات نہ ہونے کی صورت میں اسمبلیوں کی تحلیل کی مدت بڑھ سکتی ہے

ماضی میں بھی نائن زیرو 90کا ہندسہ پاکستان کی سیاست کے لیے درد سر بنا رہا

درست فیصلے نہ ہوئے تو ماضی کی طرح 90 دن گیارہ سال میں تبدیل ہوسکتے ہیں

انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے تمام مقتدر قوتوں کو سنجیدہ ہونا پڑے گا

الیکشن کے حوالے سے اب تو تمام اختیارات الیکشن کمیشن کی جھولی میں ڈال دئیے گئے ہیں

درجنوں آئین سازی کے بجائے اسلامی نظریاتی اور عوامی مفاد میں قانون سازی کرنا چاہئے

نگراں وزیر اعظم اور وزراء اعلیٰ کے درجنوں نام سامنے آچکے لیکن فیصلہ کہی اور سے آئے گا

حکومت کم از کم اپنے بقیہ چار دن تو اسلام اور عوام کے لیے وقف کرلے: میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد/ کوئٹہ/ کراچی (پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ آئینی مدت میں انتخابات نہ ہونے کی صورت میں اسمبلیوں کی تحلیل کی مدت بہت بڑھ سکتی ہے۔ ماضی میں بھی نائن زیرو 90 کا ہندسہ پاکستان کی سیاست کے لیے درد سر بنا رہا اور جب نگرانوں نے نگرانی کی تو 90 دن گیارہ سال میں تبدیل ہوگئے تھے۔وہ ہفتہ کے اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں کو روزانہ درجنوں آئین سازی کرنے کے بجائے اسلامی نظریاتی اور عوامی مفاد میں قانونی سازی کرنا چاہئے۔ انسان کی زندگی چار دن کی ہوتی ہے کم از کم یہ چار دن تو اسلام اور عوام کے لیے وقف کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے تمام مقتدر قوتوں کو سنجیدہ ہونا پڑے گا الیکشن کے حوالے سے اب تو تمام اختیارات الیکشن کمیشن کی جھولی میں ڈال دئیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018ء میں بھی ایک فریق کو باندھ کر میدان میں اترا گیا اور اب بھی یہی پلان لگتا ہے اتحادی جماعتیں متحد ہوکر فیصلہ کریں تاکہ کسی ”اور“ کو فیصلے کا موقع فراہم نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم اور وزراء اعلیٰ کے درجنوں نام سامنے آچکے ہیں لیکن لگتا ہے کہ درجنوں ویسے ہی رہیں گے فیصلہ کہی اور سے آئے گا اورلگتا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے صنف نازک کا نام بھی شامل ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں