انسانیت کیلئے انکی لازوال خدمات کسی سے چھپی نہیں ہے۔چیف ایگزیکٹو سیلفاسٹ
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سیلفاسٹ کے چیف ایگزیکٹو محمد نادر خان نے کہا کہ محمد ظاہر آلوکوزے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بقاء کیلئے انکی لازوال خدمات کسی سے چھپی نہیں ہے جو قابل تعریف ہے۔انکا مشن و مقصد انسانیت کی خدمت ہے کیونکہ انسانیت کی خدمت ہی بہترین عبادت ہے۔ایسے مخلص لوگ ملک و قوم کی پہچان ہے۔سیلفاسٹ کے چیف ایگزیکٹو محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ محمد ظاہر آلوکوزے نے ہمیشہ پشتون قوم کی حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے انکا مشن پشتون قوم کی ترقی اور خوشحالی ہے انہوں نے کہا کہ محمد ظاہر آلوکوزے کو انسانیت کی خدمات پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے تا کہ انسانیت کی بھرپور خدمت کر سکے۔
