نواب شاہ ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔ انور سیف اللہ خان

Spread the love

اللہ تبارک و تعالی زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔سابق وفاقی وزیر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاستدان و سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے کہا کہ نواب شاہ ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ معروف سیاستدان و سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ زخمیوں کے بہتر علاج و معالجے کیلئے بہترین اقدامات کریں اور بہتر سے بہتر علاج کو یقینی بنائے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں