یہ منصوبے زراعت،لائیو اسٹاک، کان کنی، معدنیات، آئی ٹی اور توانائی کے اہم شعبوں سے متعلق ہیں۔اعلامیہ
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی نے دوست ممالک کو سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کے وزارتوں کے منصوبوں کی حتمی منظوری دے دی۔وزیراعظم کی زیرصدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تیسری اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق ایپکس کمیٹی نے دوست ممالک سے سرمایہ کاری راغب کرنے کے وزارتوں کے منصوبوں کی حتمی منظوری دی، یہ منصوبے زراعت، لائیو اسٹاک، کان کنی، معدنیات، آئی ٹی اور توانائی کے اہم شعبوں سے متعلق ہیں۔ایپکس کمیٹی کا ایس آئی ایف سی اقدام کی مسلسل حمایت کا عزم کا اعادہ کیا اور عبوری حکومت کو مثبت شراکت کے لیے اسی رفتار سے کام جاری رکھنے پر زور دیا۔وزیر اعظم نے مختصر مدت میں ایس آئی ایف سی کے تیز رفتار آپریشنلائزیشن کو سراہا جبکہ کمیٹی نے سیمینارز اور پروجیکٹ کے افتتاح کے ذریعے جاری آؤٹ ریچ حکمت عملی کو سراہا۔
