پوپ فرانسس نے بھی مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کر دیا۔

Spread the love

نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں تشدد اور امتیازی سلوک کو جڑ نہیں پکڑنی چاہیے۔پوپ فرانسس

پیرس(نمائندہ احسان اللہ)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق دنیا بھر میں کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردارکرتے ہوئے عالمی سطح پرغور و فکرکا مطالبہ کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویٹیکن سٹی میں بات چیت کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں چوکس رہنے کی ضرورت ہے، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں تشدد اور امتیازی سلوک کو جڑ نہیں پکڑنی چاہیے۔ پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے تصور اور استعمال کو ذمہ دارانہ اندازمیں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال انسانیت کی خدمت اور دنیا کے تحفظ کیلئے ہونا چاہیے، نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اخلاقی عکاسی، تعلیم اور قانون کے دائرے تک بڑھایا جانا چاہیے۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی پوپ فرانسس انٹرنیٹ کے دانشمندانہ استعمال کا مشورہ دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں