لنڈی کوتل سے امان علی شینواری
خیبر میں امن خرابی آئیے روز دھماکے ٹارگٹ کلنگ سے ہم تنگ آچکے ہیں. ہمارے وسائل پر قبضے و معاشی قتل عام ہرگز قابل قبول نہیں. مزید قربانی دینے کے لئے تیار نہیں. ہم ریاست پاکستان سے امن کے بھیک مانگ رہے ہیں. 12اگست باڑہ میں امن کے حوالے سے گرینڈ جرگہ ہوگا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے صوبائی قیادت شرکت کریں گے. شاہ فیصل آفریدی
لنڈی کوتل پریس کلب میں ضلع خیبر میں دن بدن بڑھتی ہوئی بدامنی ٹارگٹ کلنگ، دھماکوں اور اپنے وسائل پر اختیار نہ دینے اور جان بوجھ کر معاشی طور پر پسماندہ رکھنے بارے تحصیل لنڈی کوتل بلخصوص خیبر کے ہر مکتبہ فکر لوگوں کو دعوت دینے خیبر سیاسی اتحاد کے ہمراہ باڑہ سیاسی اتحاد کے صدر شاہ فیصل آفریدی، صدیق چراغ آفریدی، زاہد آفریدی، ایڈوکیٹ فرہاد آفریدی، خان ولی آفریدی، مراد حسین آفریدی، شاہ رخمان شینواری، افتاب شینواری و دیگر نے میڈیا کے ذریعے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 12 اگست بروز ہفتہ ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے حوالے سے ایک گرینڈ جلسہ کا انعقاد کیا ہے جس میں ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں لنڈی کوتل ،جمرود اور باڑہ کے عوام سے شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں کہ وہ امن آواز بلند کرنے اور دہشت گردی سے پاک خیبر کے لئے شرکت کریں انہوں نے کہا کہ ہر طرف پشتون ہی پشتون ٹارگٹ ہے اگر خیبر میں دھماکے ہوتے ہیں اس میں کوئی اور نہیں خیبر کے فرزندان شہید ہوتے ہیں ایسی طرح ٹارگٹ کلنگ میں بھی عام شہری اور خیبر پولیس نشانے پر ہیں ہم چیخ چیخ کر جینے کا حق مال و جان کی تحفظ چاہتے ہیں اور دہشت گردی کے دلدل سے نکلنا چاہتے ریاست سے ہم امن کی بھیک مانگنے نکلیں ہیں اور پورے خطے میں امن بحالی تک امن کا یہ بھیک مانگتے رہینگے انہوں نے کہا کہ ہمارے معدنیات پر قبضہ غیروں کا ہے اور ہمیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معاشی طور پر کمزور و دہشتگردی کی طرف راغب کرنا چاہتے ہیں لیکن اب خیبر کے عوام بیدار ہوچکی ہیں اور امن پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدامنی اور دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں قربانی دینے کے بدلے ایک بار پھر ہمیں قربانی کے جانور بنانا چاہتے ہیں اور سابقہ دور دہشتگردی کے قربانیوں کو خاک میں ملاتے ہیں جو ہمیں ہرگز منظور نہیں ہے انہوں نے کہا کہ قبائل کے لئے روزگار کے مواقع نہیں انضمام کے وقت کئے گئے وعدے سالانہ خصوصی بجٹ سمیت این ایف سی ایوارڈ نہیں تاحال نہیں ملی انہوں نے کہا کہ معدنیات ہونے کے باوجود ہمیں وہ سہولیات میسر نہیں امن کے قیام و وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے بارود نہیں اور نہ اجازت دی جاتی ہے کہ ہم اپنے وسائل سے معاشی طور مستحکم ہو لیکن دہشتگردی میں بارود کا استعمال عام ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر کے علاقوں میں بدامنی کا آگ لگا ہوا ہے اب امن بحالی کیلئے جمہوری طریقے سے پرامن احتجاج اور آواز اٹھانا ہمارے آئینی و قانونی حق ہے انہوں نے کہا کہ 2013 آپریشن میں باڑہ کے عوام کے معاش تباہ رویات حجرے جماعت تباہ سمیت عزتیں مجروح ہوگئی پھر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلئیر قرار دیا اب کیسے دہشتگرد داخل ہوئے اور تیراہ و باڑہ میں عسکریت پسندوں کے مراکز آباد ہونے لگے اب غفلت کی نہیں ریاست اپنے شہریوں کو تحفظ دینے اور دہشت گردی خاتمے کے لئے کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ بھتہ کی کال اب معمول بن گیا ہے نہ دینے کی صورت میں گھر پر بم دھماکے کراتے ہیں اور زور زبردستی بھتہ وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے انہوں نے کہا کہ سول حکومت نہیں ہے اصل قوت و اختیار ملٹری کے پاس ہے خیبر پختون خوا وزیراعلیٰ تو کرسی سے ہل نہیں سکتے اختیار جس کے پاس ہے وہ خاموش و بے خبر رہنے کے عادی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم صرف اور صرف امن کے لئے نکلے ہیں اور خیبر میں امن چاہتے ہیں امن کے قیام تک ہمارے جدوجہد جاری رہے گا.
