
جہلم(اختر شاہ عارف)ایم سی ڈبلیو اے(میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ڈاکٹر شہناز شاہد نے کی۔دیگر شرکاء میں سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویرسابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ڈاکٹر عائشہ مرزا،تہمینہ گل چوہدری اور سید اختر علی شاہ اور دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلعم کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔سب سے پہلے تمام شہداء اورمرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔جبکہ تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے پچھلے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر کی رپورٹ سنٹر انچارج تہمینہ گل چوہدری نے پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ اس بار اس سنٹر سے کل 23-مریض خواتین اور بچے مستفید ہوئے۔جن میں ایک الٹراساؤنڈ کیس اور دو بچے بھی شامل تھے۔اس کے بعد ڈاکٹر شاہد تنویر نے گزشتہ ماہ 17-جولائی 2023ء کو صنعت ذار جہلم میں موٹاپے کے حوالے سے ہونے والے سیمینار کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ یہ سیمینار انتہائی کامیاب رہا۔جس میں سیمینار میں آئے ہوئے تمام ڈاکٹرز نے حاضرین کو انتہائی مفید معلومات باہم پہنچائیں۔
یوم آزادی کے حوالے سے 14.اگست کو المرکزجہلم کی تمام ذیلی تنظیموں جن میں سی ڈی سی ،ایم سی ڈبلیو اے اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی شامل ہیں۔ کے اشتراک سے المرکزجہلم میں ہونے والے پروگرام کو باہمی مشاورت سے حتمی شکل دیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔کہ یہ پروگرام انتہائی جوش و خروش اور پوری شان و شوکت سے منایا جائے گا۔
“تجوید قرآن کلاس”کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئیندہ یہ پروگرام “قرآن فہمی”کے عنوان سے ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے جمعتہ المبارک کو صبح گیارہ بجے سے بارہ بجے تک المرکزجہلم میں ہوا کرے گا۔جس میں قرآن اور دینی تعلیم کے حوالے سے معلومات بہم پہنچائی جائیں گی۔اس سلسلے کا پہلا پروگرام مورخہ 25-اگست2023ء بروز جمعتہ المبارک کو دن گیارہ بجے بارہ بجے المرکزجہلم میں ہو گا۔اس کے بعد ایم سی ڈبلیو اے کی ممبر شپ بڑھانے اور ممبر شپ فیس بر وقت ادا کرنے پر بھی زور دیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے کی۔
