الیکشن کمیشن نے وفاقی سطح پر پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی لگادی۔

Spread the love

علم میں آیا ہے کہ بڑے پیمانے پر وزارتوں اور ڈویژنز میں ٹرانسفر پوسٹنگ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی سطح  پرپوسٹنگ ٹرانسفرپرپابندی لگادی۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہےکہ قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ  تحلیل ہو چکی، نگران سیٹ اپ کی تشکیل تک ہر قسم کی ٹرانسفر  پوسٹنگ روک دی جائے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ  جلد نگران  وزیراعظم اور کابینہ کی تشکیل ہو جائےگی، علم میں آیا ہےکہ بڑے  پیمانے پر وزارتوں اور  ڈویژنز میں ٹرانسفر پوسٹنگ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، نگران حکومت کے آنے تک ایسے کسی اقدام  سےگریز کیا جائے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ نگران حکومت کی تشکیل کے بعد قانون اورپالیسی کے مطابق ٹرانسفر  پوسٹنگ کی جاسکتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں