بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی 2023 میں 2 ارب 2 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔

Spread the love

جولائی میں بھیجی گئی ترسیلات جون کے مقابلے میں 7 اعشاریہ 3 فیصد اور جولائی 2022 سے 19 اعشاریہ 3 فیصد کم ہیں۔اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی 2023 میں 2 ارب 2 کروڑ ڈالر  وطن عزیز بھیجے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی میں بھیجی گئی ترسیلات جون کے مقابلے میں 7 اعشاریہ 3 فیصد اور جولائی 2022  سے 19 اعشاریہ 3 فیصد کم ہیں۔جولائی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 48 کروڑ 67 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے ساڑھے 31 اور  برطانیہ سے ساڑھے 30 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں۔امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے جولائی میں 23 کروڑ 81 لاکھ ڈالر  کی ترسیلات پاکستان بھیجیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں