وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں پودے لگانے کی تقریب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)آج پاک یو کے ہسپتال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے زیرِ اہتمام پاکستان کو سر سبز بنانے کے عزم کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم تھے۔
اس تقریب میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا۔کہ نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنا ہر شخص کی قومی ذمہ داری ہے۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے شاندار تقریب کا انعقاد کیا ۔اس خوبصورت تقریب میں سی ای او محکمہ ہیلتھ جہلم ڈاکٹر نعیم اختر ، سابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ایم ایس سرمد حسین کیانی ، ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء ، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ،فاریسٹ آفیسرز سید وقاص شاہ ، چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس عبدالغفور چوہان ، ڈاکٹر عبدالغفور ملک ،ڈاکٹر امتیاز شاہ، سیدہ شاہدہ شاہ ، سید اختر علی شاہ،فلک ناز سیٹھی ، شاہد جلیل سیٹھی ، فرزانہ اجمل چوہدری، چوہدری ،اجمل چوہدری ، ڈاکٹر مسعود ، محمود احمد صابری، محمد علی فوکل پرسن اور ڈاکٹر قمر رزاق منہاس ،دانش خان درانی(جہلم کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز) سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔محکمہ ہیلتھ کے علاوہ ٹیم کلین اینڈ گرین پاکستان ،سی ڈی سی رجسٹرڈ المرکزجہلم ،ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم ،
ڈیف ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ المرکزجہلم، مہربانی فاؤنڈیشن جہلم نے بھی پروگرام میں شرکت ہزاروں کی تعداد میں پودے لگانے کے بعد ملکی سلامتی و ترقی اور شجر کاری مہم کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔شرکاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی ہماری قومی ذمہ داری ہے۔شہری اپنے گھروں ، مختلف شاہراہوں اور دفاتر میں شجرکاری کریں۔اس سے نہ صرف شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں مدد ملے گی بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا اور موسم کی سختی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کے دوران مختلف سرکاری ہسپتالوں سمیت مراکز صحت پر بھی پودے لگائے جائیں گے۔ملک کو سرسبزو شاداب ،جنگلات کی دولت سے مالامال اور انسان دوست ماحول بنانے میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔درختوں کی حفاظت کرنا بھی بہت ضروری ہے۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے تو انکی دیکھ بھال کرنا بھی کار ثواب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں