چناب ٹول پلازہ کے ملازمین کے تہرے قتل و 63 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان سی آئی اے پولیس نے گرفتار کر لی

Spread the love

وزیرآباد(ملک طارق بیورو چیف) چناب ٹول پلازہ کے ملازمین کے تہرے قتل و 63 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان سی آئی اے پولیس نے گرفتار کر لیے ملزمان پولیس کی وردی میں وارداتیں بھی کرتے رہے وقوعہ سے قبل کئی روز تک چناب ٹول پلازہ کی کیش وین کی ریکی بھی کرتے رہے سی پی او گوجرانوالہ رانا محمد ایاز سلیم نے ڈی ایس پی وزیرآباد چوہدری سعید احمد اور ڈی ایس پی سی آئی اے سٹاف گوجرانوالہ چوہدری اعجاز احمد گجر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوے بتایا کہ تین ماہ قبل گجرات ٹول پلازہ کی وین لوٹ کر ملازمین کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے 2مئی کو ملزمان نے چناب ٹول پلازہ کی کیش وین سے 63لاکھ 51ہزار روپے لوٹ لیے تھے۔دوران واردات ملزمان نے فائرنگ کرکے وزیرآباد پلکھو پل جی ٹی روڈ کے قریب وین میں موجود تین ملازمین کو قتل کر دیا تھا۔سی پی او گوجرانوالہ کے مطابق ملزمان پولیس سے بچنے کے لیے اپنی لوکیشن بھی تبدیل کرتے رہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے 30کے قریب چھاپے مارے۔پولیس نے آرٹفیشل انٹیلی جنس استعمال کرکیکاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے 13لاکھ روپے نقدی اور جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا دوران تفتیش ملزمان کے ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس کے مطابق۔واردات سے قبل ملزمان کئی روز تک وین کی ریکی کرتے رہے ہیں۔دوران تفتیش ملزمان کا قتل اور ڈکیتی کی درجنوں ورادتو ں کا انکشاف ہوا ہے ملزمان پولیس کی وردی پہن کر وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان سے مذید تحقیقات جاری ہیں مذید انکشافات متوقع ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں