ملک میں جاری بے روزگاری اورحالیہ مہنگائی کی لہر کی وجہ سے چوری اور ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

Spread the love

وزیرآباد(ملک طارق بیورو چیف)ملک میں جاری بے روزگاری اورحالیہ مہنگائی کی لہر کی وجہ سے چوری اور ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ڈکیتی کی وارداتوں کا انتہائی تاریک پہلو اسلحے کا استعمال ہے۔ڈسٹرکٹ وزیرآباد میں چوری چکاری اور ڈکیتی جیسے بڑھتے ہوئے جرائم لمحہ فکریہ سے کم نہیں ضلع وزیرآباد میں یہ خوف زندگی کا حصہ بن گیا کہ کب کوئی راستہ روک کر پستول تان لے اور سب کچھ چھین کر چلتا بنے۔ ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کو موجودہ ملکی صورتحال سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا۔ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری روز بروز بڑھ رہی ہے۔ لوگ بھیک نہ مانگیں یا ڈاکے نہ ڈالیں تو کیا کریں۔ ریاست تو جیسے موجود ہی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں