صوفیا ء اوربزرگان دین کی محنتوں کاثمرہے کہ آج پوری دنیامیں اسلام کے طلب گارابھررہے ہیں

Spread the love

وزیرآباد:(ملک طارق بیورو چیف) صوفیا ء اوربزرگان دین کی محنتوں کاثمرہے کہ آج پوری دنیامیں اسلام کے طلب گارابھررہے ہیں۔ اسلا م ہے ہی محبت وپیارکامحور۔اسلا م کی حقانیت اوراسلامی تعلیمات کوعام کرنے میں بزرگان دین دن رات اسلا م کی تبلیغ واشاعت کرتے ہیں۔اسلا م کی روشنی کودنیاکے کونے کونے تک پہنچانے میں اہلسنت بزرگان دین کی محنت شامل ہے۔ امریکن فوجیوں نے عراق پر جو بم باری کی اللہ تعالیٰ کے فضل سے عوام اور وہ علاقے شیخ عبد القادر جیلانی ؒ کی کرامات سے محفوظ رہے۔ان خیالات کا اظہارممتاز عالم دین انس محمود الصیاوی نے مرکزی جامع مسجد ارائیاں سوہدرہ میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمرکزی چیئرمین مسلم ہینڈز انٹر نیشنل صاحبزادہ سید لخت حسنین،ایڈیشنل کمشنر حافظ احمد طارق،صاحبزادہ سید ضیا ء النور،امجد محمود صدیقی،سید آل احمد،مظفر اقبال چشتی،واجد نعیم،علامہ نعیم الدین،عثمان امین چشتی،سید حماد ودیگرعلماء کرام نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت پیر سید بشیر احمد خورشید ؒ حضوراکرم ؐ کی اطاعت کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ تک رسائی کا سب سے بڑا ذریعہ جانتے تھے عمر بھر دنیا کے مال و زر کی حرص نہ رکھی جو کچھ آتا اللہ کی مخلوق اور دین خداوندی پر خرچ کر دیتے۔حضرت پیر سید بشیر احمد خورشیدنے دین اسلا م کی ترویج واشاعت اوربزگان دین نے حق وصداقت اوراسلا می تعلیمات کاپرچم پوری دنیا میں بلندکیااورتحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کاحصہ لیااورجیل کی صعوبتیں بھی برداشت کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں