چناب ٹول پلازہ کی کیش وین لوٹنے اور تہرے قتل میں ملوث دو ڈاکو نالہ پلکھو کے قریب پیر میٹھا روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلا

Spread the love

وزیرآباد(ملک طارق بیورو چیف) چناب ٹول پلازہ کی کیش وین لوٹنے اور تہرے قتل میں ملوث دو ڈاکو نالہ پلکھو کے قریب پیر میٹھا روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ملزمان کو پولیس پارٹی ریکوری کے لیے لے جا رہی تھی کہ ان کے دو ساتھی ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا اپنے ساتھیوں کی گولیوں نے ہی ملزمان کا کام تمام کر دیا۔تین ماہ قبل وزیرآباد چناب ٹول پلازہ سے کیش بینک لے جاتی وین پر حملہ کر کے 63 لاکھ روپے نقدی لوٹنے اور تین سیکیورٹی اہلکاروں آفتاب،ارباب وسیم اور ڈرائیور الطاف حسین کو قتل کرنے والے ملزمان مبینہ پولیس مقابلہ میں مارے گئے ملزمان نے تین ماہ قبل جی ٹی روڈ نالہ پلکھو وزیرآباد کے قریب کیش وین کو لوٹا 63 لاکھ روپے لے کر جاتے ہوے کیش وین کے سیکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کو قتل کر دیا تھا گذشتہ شب پکڑے گئے ملزمان سے پولیس پارٹی وزیرآباد تھانہ سٹی پیر میٹھا روڈ کے قریب چیمہ کالونی اس رہائش گاہ پر لے جا رہی تھی جہاں ملزمان نے ڈکیتی کے بعد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رقم تقسیم کی جب پولیس پارٹی سب انسپکٹر رانا سمیع کی قیادت میں پیر میٹھا روڈ پر پہنچی تو ملزمان کے دو نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پکڑے گئے دونوں ملزمان عدنان عرف شناور اور ذیشان مسیح ساکنان ہنجر وال لاہور و ریلوے کوارٹر بادامی باغ لاہور نے دوران فائرنگ پولیس وین سے چھلانگیں لگا دیں اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے حملہ آور ملزمان جناح کالونی کی جانب فرار ہو گئے جبکہ پولیس حراست میں دونوں ملزمان عدنان عرف شناور ساکن ہنجروال لاہور و ذیشان مسیح ساکن ریلوے کوارٹرز بادامی باغ لاہور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے ملزمان کے پولیس پارٹی پر حملہ کے دوران وائرلیس پر تھانہ سٹی وزیرآباد کے اضافی جوان پہنچ گئے تاہم حملہ آور ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوے فرار ہو گئے سب انسپکٹر رانا سمیع نے واقعہ کا استغاثہ بدست راشد علی کانسٹیبل تھانہ سٹی روانہ کر دیا یاد رہے دونوں ملزمان کو سی پی او گوجرانوالہ نے دو روز قبل میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا ملزمان کو سی آئی اے پولیس ٹیم نے ڈی ایس پی چوہدری اعجاز گجر،ڈی ایس پی وزیرآباد چوہدری سعید احمد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی فدا حسین چیمہ کی سربراہی میں انتہائی سائنٹفک انداز اپناتے ہوے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ گرفتار کیا تھا اور ریکوری کروانے کے لیے جب انہیں لے جایا گیا تو دونوں ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ملزمان کی نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل وزیرآباد منتقل کردیا گیا جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ ہاؤس گوجرانوالہ لے جایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں