تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں۔سونیا مجید

Spread the love

قوموں کی زندگی میں بعض دن بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔معروف ایشین گلوکارہ

دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف ایوارڈ یافتہ ایشیئن گلوکارہ سونیا مجید نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں بعض دن اس قدر اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کہ ان کا تذکرہ دلوں کو ایمانی جوش و خروش سے بھر پور کر دیتا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں چودہ اگست کا دن ایسی ہی اہمیت کا حامل ہے۔چودہ اگست محض ایک دن نہیں ہے بلکہ تحریک پاکستان کے مجاہدین کے بے مثال جذبہ قربانی کا پیغام بھی ہے۔ اس دن کی تاریخی عظمت کے پیش نظر آج وطن عزیز کے ہر شہر اور قصبے میں خوشی و مسرت کا جشن منایا جا رہا ہے۔ اس حسین موقعہ پر آپ سب کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کرتی ہوں۔14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر معروف ایوارڈ یافتہ ایشین گلوکارہ سونیہ مجید نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ تحریک پاکستان کے کارکنان کی عملی فکری سیاسی نظریاتی جنگ اور قربانیوں کی بدولت پاکستان ہمیں ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو وطن عزیز پاکستان کی بہتری کیلئے متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے تا کہ پاکستان ترقی کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں