14 اگست ہماری زندگیوں میں سب سے اہم ترین دن ہے۔ماریہ شہزدای

Spread the love

ہم سب کو پاکستان کی بہتری کیلئے اپنے حصے کی شمع جلانی ہوگی۔معروف سماجی ورکر

امریکہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر ماریا شہزادی نے کہا کہ 14 اگست ہماری زندگیوں میں سب سے اہم دن ہے اس دن ہم آزاد قوم کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرے ہماری انفرادی و اجتماعی خوشیوں کا محور و مرکز یہی دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وطن عزیز پاکستان وہ وطن نہیں جو وراثت میں اس کے بسنے والوں کو ملا ہو بلکہ پاکستان کی بنیاد متحدہ ہندوستان کے مسلمانوں کی ہڈیاں، اینٹوں کی جگہ پانی کی جگہ استعمال ہوا ہے۔ اتنی گراں قدر تکلیف کا اندازہ وہی لگا سکتا ہے۔جس نے تعمیر پاکستان میں تن، من، دھن، بیوی بچے، بھائی بہن عزیز و اقارب سب قربان کیے۔ پاکستان یو نہی حاصل نہیں ہو گیا تھا بلکہ اس کے حصول کیلئے لاکھوں مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا۔14 اگست 1947 وہ مبارک دن تھا جب مملکت خداداد پاکستان معرض وجود میں آئی۔ مسلمانوں کا اتفاق اور قائداعظم کی خلوص کی وجہ سے یہ عظیم اسلامی سلطنت وجود میں آئی۔ معروف سماجی ورکر ماریا شہزادی نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم سب کو پاکستان کی بہتری کے لیے اپنے حصے کی شمع جلانی ہو گی۔ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنا کام ایمانداری کے ساتھ بہترین انداز میں کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت ہمارے پیارےپاکستان کو درپیش تمام مسائل سے رہائی دے اور اسے قیامت تک قائم و دائم رکھے۔  آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں