یومِ آزادی کے موقع پر “الحقیق ہال المرکزجہلم” میں شاندار پروگرام

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف) یومِ آزادی کے موقع پر المرکز کونسل جہلم اور اس کی ذیلی تنظیموں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ ،میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمانِ خصوصی محترم فصل قادر وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری (ر) اور مہمانِ اعزاز ڈاکٹر عبدالمجید اور ڈاکٹر شہزانہ امتیاز تھیں۔جبکہ صدر مجلس ڈاکٹر محمد اسد مرزا تھے۔دیگر شرکاء میں چوہدری جاوید اقبال پیٹرن سی ڈی سی،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،شاہد جلیل سیٹھی،محمد امین میر،پروفیسر قدرت علی سیالوی،نبیل اسد مرزا،میجر(ر) زرغون گل خان،ارشد محمود مبارک،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،چوہدری وحید عبد الرزاق،محمد احمد جمیل سینئر وائس پریذیڈنٹ و ریجنل چیف یو بی ایل،ڈاکٹر عائشہ مرزا،فلک ناز سیٹھی،فرزانہ اجمل،چوہدری اجمل، احسان شاکر،سید اختر علی شاہ اور شہر بھر کی مختلف شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس پروگرام کی خصوصی بات یہ تھی۔کہ چوہدری جاوید اقبال کے صاحب زادے چوہدری حسن جاوید ایڈووکیٹ اور ان کی فیملی اس پروگرام میں خصوصی طور پرشرکت کے لیئے انگلینڈ سے آئی تھی۔پروگرام کے آغاز سے پہلے صبح ساڑھے دس بجے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔پرچم کشائی کی تقریب کے بعد اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت ذوہیب ظفر نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض شاہد جلیل سیٹھی اور احسان شاکر نے سر انجام دیئے۔مقررین نے اس دن کی مناسبت سے فلسفہ آزادی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ آزادی کے چراغ ہمیشہ لہو اور قربانیوں سے جلا کرتے ہیں۔قیام پاکستان کے وقت ہمارے آباؤاجداد نے اپنی جانوں،اپنے بچوں،اپنے عزیز واقارب اور ان گنت مال و اسباب کی قربانی دی تھی۔تب جا کر پاکستان معرض وجود میں آیا تھا۔اس تقریب میں بچوں نے بھی پاکستان کے حوالے سے تقاریر کرتے ہوئے پاکستان کو عطیہ خداوندی قرار دیا۔بچوں نے وطن کی محبت سے سرشار ہو کر ملی نغمے بھی پیش کیئے۔جسے حاضرین نے خوب تالیاں بجا کر داد دی۔اس موقع پر حال میں پیرا اولمپکس جرمنی 2023ءمیں القاسم انسٹیٹیوٹ برائے سپیشل بچگان جہلم کی گولڈ میڈل جیتنے والی دو طالبات ماریہ منظور اورزنیرہ بی بی اور قومی اتھلیٹکس مقابلوں میں حصہ لینے والی جہلم کی دو طالبات ثانیہ مصور اور سنیرامصور جو تعریفی اسناداور اور نقد انعامات دیئے گئے۔علاوہ ازیں ایس ایس سی راولپنڈی بورڈ میں تحصیل جہلم کی گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1جہلم کی طالبہ زینب مظہر اور گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول جہلم کے طالب علم شیخ فہد کو شیلڈز اور نقد انعامات دیئے گئے ۔اور ان سکولوں کے سربراہان کو بھی تعریفی اسناد دی گئیں۔ پروگرام کے اختتام سے پہلےاس تقریب میں آئے ہوئے مہمان خصوصی اور مہمانِ اعزاز کو المرکزجہلم کی طرف سےیادگاری تحائف دیئے گئے۔اس کے بعد تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ یادگار پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں