مسافر بس الٹنے سے بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی۔

Spread the love

یاد رہے کہ پولیس نے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

نواب شاہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق نواب شاہ میں مسافر بس الٹ گئی جس کی وجہ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ نواب شاہ کے کھڈر تھانے کی حدود میں حادثہ پیش آ گیا، مرنے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، پولیس نے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں