جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نائب امیر علامہ دلاور سیدی دوران حراست انتقال کر گئے

Spread the love

یاد رہے کہ وہ بین الاقوامی شہرت یافتہ مفسر متعدد کتابوں کے مصنف اور مشہور عالم دین تھے۔

ڈھاکہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نائب امیر مولانا دلاور حسین سعیدی جیل میں انتقال کر گئے۔مولانا دلاور حسین سعیدی کو جیل میں دل کا دورہ پڑا، انہیں ڈھاکہ کے پی جی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔ حراست میں ہونے والی المناک موت پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔واضع رہے کہ مولانا دلاور حسین کو جون 2010 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان کو بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے نام نہاد ٹریبونل نے  2013 میں سزائے موت سنائی تھی۔ وہ بین الاقوامی شہرت یافتہ مفسر، متعدد کتابوں کے مصنف اور مشہور عالم دین تھے جبکہ ان کے اجتماعات میں خوب شرکت کی جاتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں