لندن عارف چودھری
شریف فیملی کے ذرائع نے نواز شریف کی وطن واپس آنے کی تصدیق کر دی۔
ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا، سیاسی رفقا نے نواز شریف دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا جبکہ ان کی جماعت کے چند رہنماؤں نے انہیں ستمبر کے وسط میں آنے پر اصرار کیا ہے۔
نواز شریف چار برس قبل پاکستان سے برطانیہ علاج کرانے آئے تھے، ان کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور مریم نواز پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی کے لیے ان سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں، شہباز شریف پارٹی قائد سے ملاقات کیلئے آئندہ ہفتہ لندن پہنچیں گے۔
