نگران حکومت پی ڈی ایم کی پیدا کردہ تناؤ کی صورتحال ختم کرے۔شاہ محمود قریشی

Spread the love

ملک کی سب سے بڑی جماعت کی سربراہ کو قانون کے مطابق سہولیات کیوں نہیں دی جارہیں۔وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہےکہ نگران حکومت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی پیدا کردہ تناؤ کی صورت حال ختم کرے، بطور جذبہ خیرسگالی گرفتار خواتین کی رہائی کااعلان اچھی پیش رفت ہوگی۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے نگران وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ بہتر  یہی ہوگا کہ نگران سیٹ اپ میں ایسے لوگ آئیں جو  واقعی غیر جانبدار  ہوں، غیرجانبدار لوگ نگران سیٹ اپ میں آئیں تا کہ الیکشن کمیشن کی صحیح معاونت کرسکیں،  پیپلز پارٹی اور  ن لیگ نے خود وضاحت کردی ہےکہ نگران وزیراعظم ان کی چوائس نہیں تھے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ توقع ہےکہ نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تناؤ کی صورت حال میں کمی آئےگی۔ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کو  یقینی بنانا چاہیےکہ سابق وزیراعظم کو قانون کے مطابق سہولیات ملیں، چیئرمین پی ٹی آئی 180 سے زائدکیسز  میں جکڑے ہوئے ہیں، وکلا کی رسائی اور  مشاورت ضروری ہے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو قانون کے مطابق سہولیات کیوں نہیں دی جارہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں