یاد رہے کہ قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل اور ہورائزن یونیورسٹی بل بھی واپس ہونے والے بلوں میں شامل ہے۔
اسلام آباد(نمائندہ اویس قاضی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل واپس بھجوادیا، یہ بل پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق ہے۔ذرائع نے بتایاکہ عارف علوی نے نیشل اسکلز یونیورسٹی ترمیمی بل، امپورٹ ایکسپورٹ ترمیمی بل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل بھی واپس بھجوا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نے پاکستان انسٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل، صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل بھی واپس بھجوایا۔ ذرائع کے مطابق عارف علوی نے نیوز پیپرز، نیوز ایجنسیز اینڈ بکس رجسٹریشن بل بھی واپس بھجوادیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل، وفاقی اردویونیورسٹی ترمیمی بل، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ ملتان ترمیمی بل، نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل، قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل اور ہورائزن یونیورسٹی بل بھی واپس ہونے والے بلوں میں شامل ہے۔
