امید کرتے ہیں کہ منتخب نگران وزیر اعظم ملک کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کریں گے۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے کہا کہ انور الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم اسلامیہ جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ منتخب نگران وزیر اعظم اسلامیہ جمہوریہ پاکستان انور الحق کاکڑ پاکستان کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کریں گے تا کہ ملک میں عوام کو درپیش مسائل و مشکلات حل سکے سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اس کی ترقی میں ہم سب کو اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک بن سکے۔
