جہلم(اختر شاہ عارف)اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان بلا شبہ ایک ایسا ادارہ ہے۔جہاں روزانہ کی بنیاد پر انگنت لوگ بیمہ پالیسیاں خریدتے ہیں ۔بیشمار لوگ اپنی زندگیوں،اپنے عزیز واقارب کی زندگیوں کا بیمہ کرواتے ہیں۔اس تناظر میں دیکھا جائے۔تو اس کارپوریشن کے تمام عملے کو انتہائی خوش اخلاق اور تعاون کرنے والا ہونا چاہیئے۔مگر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے زونل آفس واقع زمرد پلازہ جی ٹی روڈ جادہ کا عملہ انتہائی بد اخلاق اور بد تمیز ہے۔ایک عام گارڈ ہو،کیش جمع کرنے والا کیشئیر ہو،کمپیوٹر آپریٹر ہو۔غرضیکہ تمام سٹاف انسٹالمنٹ جمع کروانے والوں،معلومات کے لیئے آنے والے اور کلائنٹس خواہ وہ مرد ہوں یا خواتین ،ان سے انتہائی بد تمیزی سے پیش آتا ہے۔بجلی کی بندش میں جنریٹر کی”خرابی”کا بہانہ کر دیا جاتا ہے۔دوپہر کو ایک بجے سے لے کر دو بجے تک کھانے اور بریک کا وقفہ ہوتا ہے۔مگر سٹاف ڈھائی تین بجے خراماں خراماں آتا ہے۔اور گرمی اور پسینے سے شرابور خواتین اور مرد جو اپنے کئی ضروری کام چھوڑ کر آئے ہوتے ہیں۔وہ بیچارے ان کے انتظار میں خوار ہو رہے ہوتےہیں۔اور اگر کوئی ان کی توجہ ان کے دیر سے آنے کی طرف دلائے تو یہ مرنے مارنے پر تل آتے ہیں۔خاص کر ان کا کمپیوٹر آپریٹر جس کا نام ہمایوں ہے۔وہ تو انتہائی بد تمیزی کے ساتھ خواتین اور مردوں کو للکارتے ہوئے کہتا ہے ۔کہ آپ میرے ہیڈ آفس رپورٹ کر کے مجھے سسپینڈ کروا دیں۔آپ میڈیا کو لے آئیں۔میں اپنی مرضی سے ہی اور دیر سے آؤں گا۔اس کے اس جارحانہ رویے کی شکایت جب زونل آفس کے سینئرز سے کی جاتی ہے۔تو وہ اس کو پاگل ڈکلیئر کر کے جان چھڑا لیتے ہیں۔
لوگوں نے میڈیا کے توسط سے اربابِ اختیار اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے پر ذور مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہاں کے سٹاف کی بدتمیزی خصوصاً ہمایوں نامی کمپیوٹر آپریٹر کی غنڈہ گردی کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اسے اس کی خواہش کے مطابق سسپینڈ کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔اور اس زونل آفس کے تمام سٹاف کو خوش اخلاقی اور کلائنٹس کے ساتھ تعاون کرنے کے حوالے سے ریفریشر کورسز وغیرہ کرائیں۔تاکہ لوگوں کا اس ادارے پر اعتماد بحال ہو سکے۔
