ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال) تین روز قبل اغواء ہونے والانومولود ساہیوال پولیس نے بازیاب کروالیا تفصیل کے مطابق آر پی او ساہیوال محبوب رشید کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے ایس پی طاہر ،ڈی ایس پی رانا افتخار،ایس ایچ اوز وقاص ڈھکو ،اللہ دتہ شاہین،عمردراز سیال ،شفیق قمر بھٹی وغیرہ پر مشتمل سپیشل ٹیم نے ساہیوال قیوم ہسپتال سے اغوا ہونے والا نومولود بچہ کو 3 روز بعد فیصل آباد سے بازیاب کروا ليا آر پی او محبوب رشید اور کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کے ہمراہ ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد اور ان کی ٹیم کو اپنے آفس مدعو کیا اور شاباش دی اغوا میں ملوث خاتون سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہےآر پی او نے بچے کے اغوا کی اطلاع ملتے ہی بازیابی کے لئےخصوصی ٹیم تشکیل کے لیے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کو احکامات جاری کیے تھے جس میں ساہیوال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت اور ٹیم ورک اور دیگر ایجنسیز کے تعاون سے مغوی بچے کی بازیابی یقینی ہوئی، ڈی پی او ساہیوال اور ان کی ٹیم نہایت مبارکباد کے مستحق ہیں بچے کے والدین دادا ۔رستہ داروں اور دیگر اہلیان علاقہ کی ریکارڈ مدت میں ان کا لخت جگر بازیاب کروانے پر ساہیوال پولیس کو دعائیں اور پولیس کے حق میں نعرے بازی کی گئی اغواء کار خاتون کے ساتھ اس کا بھائی اور والدہ بھی شامل تھیں خاتون کے ہاں نرینہ اولاد نہ تھی جس پر اس نے بھائی اور والدہ کے ساتھ منصوبہ بناکر اسپتال کی ناقص سیکورٹی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بچہ اغواء کیا
