وزیرآباد( طارق جاوید ملک) بزرگ سیاستدان چوہدری حامد ناصر چٹھہ اور پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد احمد چٹھہ کی حویلی احمد نگر چٹھہ پر پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کا چھاپہ، پولیس حکام محمد احمد چٹھہ کو تلاش کرتے رہے،سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ اور سابق ضلع ناظم چوہدری محمد فیاض چٹھہ بھی حویلی موجود نہ تھے پولیس ناکام واپس لوٹ گئی۔وزیرآباد کے علاقہ احمد نگر چٹھہ میں بزرگ سیاستدان چوہدری حامد ناصر چٹھہ کی رہائش گاہ پر پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن پولیس گوجرانوالہ کا چھاپہ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد احمد چٹھہ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا احمد چٹھہ 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش ہو چکے ہیں چھاپہ کے دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ اور سابق ضلع ناظم چوہدری محمد فیاض چٹھہ بھی حویلی موجود نہ تھے۔احمد چٹھہ پر احمد نگر میں اپنی ملکیتی جائیداد زرعی زمین کو غیر قانونی طور پر پلاٹ بنا کر بیچنے کا الزام ہے۔ بتایا گیا ہے احمد چٹھہ پر تھانہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے۔گذشتہ شب تھانہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ اور پنجاب پولیس نے ایس پی صدر اور ڈی ایس پی وزیرآباد کی نگرانی میں چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی۔ احمد چٹھہ 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش ہیں۔ پولیس ناکام واپس لوٹ گئی 150 کے قریب پولیس ملازمین کاروائی کے دوران حویلی آئے۔پی ٹی آئی وکلاء سے معلوم ہوا ہے کہ محمد احمد چٹھہ پر 89 کنال زرعی اراضی کو پلاٹ بنا کر فروخت کرنے کا الزام ہے۔ صدر انصاف لائرز فورم ضلع وزیرآباد وقاص افضل چٹھہ،رانا معظم علی خان نے بتایا کہ محمد احمد چٹھہ نے مذکورہ اراضی مقامی افراد کو فروخت کر دی تھی جنہوں نے فروخت کردہ اراضی پر پلاٹ یا سوسائٹی بنا رکھی ہے اسکی باقاعدہ دستاویزات بھی موجود ہیں محمد ا حمد چٹھہ پر الزام بے بنیادہے محض سیاسی دباؤ کی وجہ سے ایسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنان اور مقامی افراد نے بے بنیاد مقدمہ اور چھاپوں پر شدید مذمت کی۔
