وزیرآباد(ملک طارق جاوید) اوباش کی 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،عین وقت پر باپ،چچا اور بھتیجا پہنچ گئے ملزم موقع سے فرار ہو گیا والد نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ سوہدرہ میں درخواست دائر کردی وزیرآباد کے علاقہ سوہدرہ کے محلہ پیر منارہ کے رہائشی اختر نے تھانہ سوہدرہ پولیس کو درخواست دی کہ اسکی سات آٹھ سالہ بچی دوکان پر گئی کہ اوباش ناصر مہر نے بچی کو قریبی گلی میں واقع حویلی میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی بچی کو ڈھونڈتے جب ہم وہاں پہنچے تو ملزم ہمیں دیکھ کر فرار ہوگیا بچی کے والد اختر نے ملزم ناصر کے خلاف کاروائی کی درخواست دے دی پولیس نے بچی کے میڈیکل کے لیے ہسپتا ل رجوع کر لیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
