جلیل عباس جیلانی کو نگران وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اکرام الدین

Spread the love

امید کرتے ہیں کہ نگران وزیر خارجہ بیرونی ممالک میں مقیم تارکین وطن کی مسائل و مشکلات حل کرنے میں کردار ادا کریں گے۔فوکل پرسن وزرات اوورسیز اٹلی یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ جلیل عباس جیلانی کو نگران وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ تارکین وطن پاکستان کا عظیم سرمایہ ہے تارکین وطن نے ہمیشہ ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ یورپ اور خاص کر اٹلی میں تارکین وطن کے مسائل و مشکلات حل کرنے کیلئے بہترین اقدامات کی اشد ضرورت ہے تا کہ تارکین وطن کے مسائل و مشکلات حل ہو سکے۔ وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ جلیل عباس جیلانی کو نگران وزیر خارجہ منتخب ہونا بہترین اقدام و فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزرات خارجہ اور وزارت اووسیز کے ساتھ ملکر تارکین وطن کے مسائل حل کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے تا کہ تارکین وطن کے مسائل و مشکلات میں اضافے کی بجائے کمی اسکے انہوں نے مزید کہا کہ تارکین وطن بھی ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کریں ملک کی معیشت کی بہتری کیلئے تارکین وطن کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں