چیئرمین پی ٹی آئی کو زہر دیئے جانے کا خدشہ ہے۔بشری بی بی

Spread the love

پی ٹی ائی چیئرمین کو انکے ذاتی معالج سے ملنے کی اجازت دی جائے۔اہلیہ عمران خان

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی نے عمران خان کو جیل میں زہردیئے جانے کا خدشہ ظاہرکر دیا۔بشری بی بی کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے گھرکے کھانے کی اجازت دینے کی اجازت دی جائے،کیونکہ خدشہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی کے کھانے میں زہر ملایا جاسکتا ہے۔بشری بی بی نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات اور بہتر کلاس فراہم کی جائے،عمران خان کواڈیالہ جیل منتقل کرکے بی کلاس دی جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی جانب سے درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے پی ٹی آئی چیئرمین کو انکے ذاتی معالج سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں