معاشی چینلجز کے باوجود معیشت کیلئے عزم غیر متزلزل ہے۔انوار الحق
اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ ہر طبقے کے تعاون سے پاکستان کے خواب کو آگے بڑھانا ہے۔اپنے بیان میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ معاشی چینلجز کے باوجود معیشت کیلئے عزم غیر متزلزل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر طبقے کے تعاون سے پاکستان کے خواب کو آگے بڑھانا ہے، تاجر، وکلا، کسان، انجینئرز، فنکار اور ڈاکٹرزخواب پاکستان کی تعمیر میں مدد کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ملک کے روشن مستقبل کے لیے سفر جاری رہے گا۔دوسری جانب نگران وزیراعظم سے چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر فخرعالم نے ملاقات کی۔ملاقات میں نگران وزیراعظم نے ڈاکٹرفخر عالم عرفان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہاکہ امید ہے ڈاکٹر فخر عالم ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے
