محمد نادر خان کی محمد ظاہر آلوکوزے سے ملاقات۔
ملاقات میں صوبے میں سرمایہ کاری پر خصوصی بات چیت ہوئی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق محمد نادر خان کی محمد ظاہر آلوکوزے سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان کی معروف کاروباری شخصیت محمد ظاہر آلوکوزے سے ملاقات ہوئی ملاقات میں خیبر پختونخواہ میں سرمایہ کاری پر خصوصی بات چیت ہوئی اس موقع پر معروف کاروباری شخصیت محمد ظاہر آلوکوزے نے خیبر پختون خواہ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر محمد ظاہر آلوکوزے نے کہا کہ خیبر پختون خواہ صوبے میں ہر پلیٹ فارم پر محمد نادر خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں اور انشااللہ ہمیشہ کھڑا رہونگا۔
