تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم جلاطنی ختم کرکے وطن واپسی پر گرفتار،جیل منتقل کردیا گیا

Spread the love

وطن واپسی پر ان کی دو بیٹیوں اور بیٹے سمیت پارٹی کارکنان نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

تھائی لینڈ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن شناوترا کو 15 سال کی خود ساختہ جلا وطنی ختم کرنے کے بعد وطن پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا۔تھاکس شناوترا کو گرفتاری کے بعد سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 8 سال قید کی سزا سنائی۔سپریم کورٹ کے سزا سنانے کے بعد تھاکسن کو بینکاک کی جیل منتقل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم جیل منتقلی کی بعد اب معافی کی درخواست دینے کیلئے اہل ہوں گے اور ان کی عمر کی وجہ سے ان کے ساتھ خصوصی سلوک کیا جا سکتا ہے۔سابق تھائی وزیراعظم نے 2008 میں جلاوطنی اختیارکی تھی، وطن واپسی پر ان کی دو بیٹیوں اور بیٹے سمیت پارٹی کارکنان نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں