ماسکو کے تمام ائیرپورٹس پروازوں کی آمدورفت کیلئے بند

Spread the love

یوکرین کے ڈرون حملوں کے بعد شہر کے کسی بھی ائیرپورٹ پر کسی پرواز کو اترنے یا اڑان بھرنے کی اجازت نہیں ہے۔حکام

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے تمام ائیرپورٹس کو پروازوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز ماسکو پر یوکرین کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا جسے روس کے ائیرڈیفنس نے ناکام بنادیا تاہم ڈرون کا ملبہ گھر پر گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  یوکرین کی جانب سے ڈرون حملے کے بعد ماسکو کے تین بڑے ائیرپورٹس پر ہر قسم کی پروازوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔حکام کے مطابق جن ائیرپورٹس کا فضائی آپریشن بند کیا گیا ہے  ان میں  Vnukovo Sheremetyevo اور Domodedovo کے ائیر پورٹس شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہےکہ شہر کے کسی بھی ائیرپورٹ پر کسی پرواز کو اترنے یا اڑان بھرنے کی اجازت نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے پروازوں کا سلسلہ روکے جانے کی وجہ سے پیر کو ماسکو  سے جانے والی 90 فلائٹس متاثر ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں