نیب ترامیم سے مریم نواز کو ریلیف مل گیا، عدالت نے ضمانت منسوخی کی درخواست نمٹادی

Spread the love

مریم نواز کا کیس نیب ترامیم کے بعدقابل سماعت نہیں رہا اس لیے درخواست خارج کرنے کے بجائے نمٹادیں۔نیب پراسیکیوٹر کی استدعا

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق نیب ترامیم سے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو ریلیف مل گیا۔سپریم کورٹ نے رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نوازکا کیس نیب ترامیم کے بعدقابل سماعت نہیں رہا اس لیے درخواست خارج کرنے کے بجائے نمٹادیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ درخواست نمٹائیں گے تو آپ کوپسند آئےگا۔بعد ازاں عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف نیب درخواست خارج کرتے ہوئےکیس نمٹادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں