سیاستدانوں کو اختلاف کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہئیں۔معروف ایشیئن گلوکارہ
دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف ایوارڈ یافتہ ایشین گلوکارہ سونیہ مجید نے کہا کہ عوام کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو اختلاف کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہئیں کیونکہ عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔جب تک اختلافات کا خاتمہ نہ ہو گا تب تک ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی نا ممکن ہے ہم سب کو ملک وقوم کی ترقی کیلئے متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ قومیں اختلافات سے نہیں بلکہ متفق و متحد ہونے سے ہی بنتی ہے۔ معروف ایوارڈ یافتہ ایشین گلوکارہ سونیہ مجید نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اختلافات ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کیخلاف جاری پروپیگینڈے بند کرے کیونکہ ریاستی اداروں نے ہمیشہ وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔
